5 مئی، 2016، 4:14 PM

بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے سربراہ کی سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد

بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے سربراہ کی سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد

بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے جنگی جرائم کے الزام میں گرفتار جماعت اسلامی کے سربراہ مطیع الرحمان نظامی کی سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے جنگی جرائم کے الزام میں گرفتار جماعت اسلامی کے سربراہ  مطیع الرحمان نظامی کی سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد کردی ہے۔

اطلاعات کے مطابق جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے سربراہ نے جنگی جرائم کی تحقیقات کے لئے بنائے گئے ٹریبونل کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا تاہم بنگلہ دیش کی اعلیٰ عدالت نے مطیع الرحمان نظامی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ٹریبونل کے سزائے موت کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد ہونے کے بعد امیر جماعت اسلامی کے  سربراہ کے پاس اب واحد راستہ صدر سے رحم کی اپیل ہے، اگر صدر بھی ان کی رحم کی اپیل مسترد کردیتے ہیں تو پھر انھیں تختہ دار پر لٹکا دیا جائے گا۔

News ID 1863794

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha